کراچی(پ ر)انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے مرکزی صدر عثمان محی الدین نورانی نے مرکزی شوریٰ کے ویبنار سے گفتگو کرتے ہوئے کہ مرکزی حکومت کا طرز عمل غیر جمہوری اور غیر آئینی ہے، اس حکومت نے آمرانہ دور کی تمام یادیں تازہ کردیںحزب اقتدار نے اپنی تمام حدیں پھلانگ کر بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی ہے، پہلے ایک مذہبی جماعت سے احتجاج کا حق چھینا، فرانس کے سفیر کی بے دخلی کسی ایک مذہبی جماعت کا نہیں بلکہ پوری قوم کا مطالبہ ہے، حکومت اس کے لیے تمام تر آئینی طریقہ کار کو اختیار کرنے کی پابند ہے، فرانس دنیا کا بدترین ملک ہے جہاں مذہبی نفرت اور انتہاپسندی پروان چڑھ رہی ہے۔ رسول اللہ ﷺ کی ناموس کے لیے گولی، بیلٹ اور شیل کھانا اور اپنی جان اللہ کے سپرد کرنا قوم کے ہر فردکے لیے شرف ہے، احتجاجی سلسلے کو روکنے کے لیے حکمت عملی کے بجائے طاقت کے ذریعے حل کیا گیا، پوری دنیا کو یہ تاثر دیاگیا کہ پاکستان ایک جمہوری نہیں بلکہ طاغوتی ملک ہے جہاں وقت کا حاکم آمرانہ سوچ کا حامل ہے، جو لوگ 126 دن تک اسلام آباد بند کر سکتے ہیں ، ان کی منافقت کے لیے یہی کافی ہے کہ وہ کسی دوسری جماعت کو یہ موقع دینے سے ڈریں، آج جو لوگ ایوان میں بیٹھے ہیں کل وہ ایوان سے باہر بھی جا سکتے ہیں، کل جب وہ عوام میں ووٹ مانگنے جائیں گے تو کس منہ سے جائیں گے۔