اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ ن کیرہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ کیا وزیرِ اعظم عمران خان بتائیں گے کہ ہمیں اسد عمر اور شوکت ترین میں سے کس پر یقین کرنا چاہیے؟ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ وزیرِخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ اگست 2018ء سے معیشت چلانے والوں نے اسے تباہ کر دیا جبکہ سابق وزیرِ خزانہ اسد عمر کہتے ہیں کہ یہ سچ نہیں ہے‘ اس میں کوئی شک نہیں کہ معیشت تباہ ہو چکی ہے تاہم وزیرِ اعظم بتائیںگے کہ ہم کس کی بات پر یقین کریں؟