ابو ظبی(مانیٹرنگ ڈیسک+خبرایجنسیاں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی موجودگی میںبھارتی وزیرخارجہ ایس جے شنکر بھی آج متحدہ عرب امارات پہنچ رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا اسے دونوں ممالک کی درمیان بیک ڈور رابطوں کے تناظر میں رپورٹ کر رہا ہے۔ ترجمان بھارتی
وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایس جے شنکر اپنے اماراتی ہم منصب کی دعوت پر آج ابو ظبی کا دورہ کریں گے جس میں معاشی اور فلاحی بہبود کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ دوسری جانب شاہ محمود قریشی نے ابو ظہبی میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئیکہا کہ پاکستان کبھی مذاکرات سے نہیں بھاگا، اگر بھارت 5 اگست کے اقدامات پر نظر ثانی کرتا ہے تو ہم بات چیت کے لیے تیار ہیں،کشمیر کے معاملے پر ہم صرف نظر نہیں کر سکتے،واضح کرنا چاہتا ہوں کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کوئی باضابطہ بیک چینل رابطہ نہیں ہے ،ہم خطے میں امن کے خواہاں ہیں۔