نوابشاہ : فنکشنل لیگ کے رہنما فقیر محب جمالی گرفتار، عدالت میںپیش

115

نوابشاہ( نمائندہ جسارت) کھڈر تھانہ کی حدود میں پولیس کی گاؤں کمب لیما میں اے ایس پی ظفر صدیق کی قیادت میں کارروائی، فنکشنل لیگ کے رہنما فقیر محب جمالی کو گرفتار کرکے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پر عدالت نے فقیر محب جمالی کو 5 روز کے ریمانڈ پر پولیس حوالے کردیا، عدالت کے باہر فنکشنل لیگ کے رہنما فقیر محب جمالی نے میڈیا سے
بات کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی بھاری نفری نے گاؤں میں چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا ہے، انہوں نے کہا کہ گاؤں فنکشنل لیگ رہنما کا ہے اس لیے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ پولیس افسرغلام شبیر سہتو نے بتایا کہ گاؤں میں منشیات کا کاروبار ہوتا ہے اس لیے چھاپا مارا گیا،ملزم کے خلاف 4سے زاید مختلف نوعیت کے مقدمات درج ہیں جبکہ ملزم ماضی میں ڈکیتی، منشیات اور اغوا جیسے سنگین جرائم میں ملوث رہاہے ،فنکشنل لیگ کے رہنما فقیر محب جمالی پر مزید دو مقامات درج کیے گئے ہیں۔