پشاور (آن لائن) وزیر دفاع پرویز خٹک کے بیٹے ابراہیم خٹک کو کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے ۔رپورٹ کے
مطابق3 اراکین کے مستعفی ہونے کے بعد خیبر پختونخوا کابینہ میں 2 نئے مشیروں اور ایک معاون خصوصی کا تقرر متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے بھائی عاقب اللہ بھی کابینہ کا حصہ ہوں گے، جبکہ بیرسٹر محمد علی سیف کا بھی بطور مشیر تقرر کا امکان ہے۔