لاہور (آن لائن) کائونٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ آرائی کی تعریفیں کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے اشتعال اورنفرت پھیلانے والوں کیخلاف ایکشن کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔بتایا گیا ہے کہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے سوشل میڈیااکائونٹس کے ذریعے اشتعال پھیلانے کے واقعات کے حوالے سے سی ٹی ڈی نے ایف آئی اے سائبرکرائم کے ساتھ حکمت عملی بنالی ہے۔سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے اشتعال اورنفرت پھیلانے والوں کیخلاف ایکشن ہوگا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کیخلاف شرانگیز ی پھیلانے پر بھی کارروائی ہوگی۔حکام نے بتایا کالعدم تحریک لبیک کے سوشل میڈیااکائونٹس کی فہرست مرتب کرلی گئی اور ایف آئی اے سائبرکرائم میں باقاعدہ شکایت درج کرلی گئی ہے۔