وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

163

دبئی (آن لائن) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی متحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔ دبئی انٹرنیشنل ائرپورٹ پر اماراتی وزارت خارجہ کے سینئر حکام اور یو اے ای میں تعینات پاکستانی سفیر افضال محمود نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔ وزیر خارجہ اس دورہ کے دوران متحدہ عرب امارات کے وزیرِ خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان سمیت اعلیٰ اماراتی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات ، کثیرالجہتی شعبہ جات میں دوطرفہ تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی و عالمی امور زیر بحث آئینگے وزیر خارجہ اس دورہ کے دوران متحدہ عرب امارات کے مقامی و بین الاقوامی میڈیا نمائندگان سے گفتگو کریں گے اور مختلف علاقائی و عالمی امور کے حوالے سے پاکستان کے نکتہ نظر کی وضاحت کریں گے وزیر خارجہ کا یہ دورہ ،پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین اعلیٰ سطحی روابط کا تسلسل ہے توقع ہے کہ وزیر خارجہ کے اس دورے سے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔