لاہور( آن لائن ) وفاقی حکومت آئندہ ہفتے سپریم کورٹ میں تحریک لبیک پاکستان کے خلاف ریفرنس دائر کرے گی۔اٹارنی جنرل آفس نے تحریک لبیک پاکستان کےخلاف ریفرنس کی تیاری پر کام شروع کر دیا ہے۔اٹارنی جنرل آفس کے ذرائع کے حوالے سے میڈیارپورٹس کے مطابق تحریک لبیک کے خلاف ریفرنس تیار کرنے میں چند روز لگ جائیں گے۔ سپریم کورٹ میں حقائق اور قانونی معاملات کو مدنظر رکھ کر جامع ریفرنس دائر کیا جائے گا۔کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کو بھی ان کی جماعت پر پابندی عاید کیے جانے سے متعلق باضابطہ طور پر مطلع کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سعد رضوی کو نوٹس جیل میں دیا گیا ہے۔کسی بھی جماعت پر پابندی کرنے کے فیصلے کے 3دن کے اندر مذکورہ جماعت کے سربراہ کو اس کی تحریری اطلاع دینا لازمی ہوتی ہے۔