نوابشاہ (سٹی رپورٹر) بی سیکشن تھانے کی حد ساٹھ میل ناکے پر تیز رفتار ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر، گاؤں عباس کیریو کا رہائشی 10 سالہ معصوم بچہ موٹر سائیکل سوار منتظر سولنگی موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ والد سکندر سولنگی معجزانہ طور پر محفوظ رہا، اس سلسلے میں جانبحق ہونے والے معصوم بچے منتظر سولنگی کے والد سکندر سولنگی نے اپنے بیٹے کا لاش ایمبولینس میں لاکر نواب شاہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹرک ڈرائیور انتہائی غیر ذمہ داری سے ٹرک چلا رہا تھا جس کے باعث ٹرک ہماری موٹر ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں میرا معصوم بچہ جانبحق ہوگیا ہے، جبکہ پولیس نے ٹرک کو اپنی حراست میں لے لیا ہے جبکہ ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔