حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ٹنڈو محمد خان کی رہائشی شریمتی بھاگی اور بدین کے رہائشی سریش نے اسلام قبول کرکے پسند کی شادی کرلی انہوں نے کہاکہ بغیر کسی دباؤ کے انہوںنے اپنی مرضی سے اسلام قبول کیا ہے اور پسند کی شادی کی ہے اسلام قبول کرنے کے بعد لڑکی کا نام فائزہ جبکہ لڑکے کا نام محمد علی رکھا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے 15 اپریل کو مدرسہ بدرالعلوم بدین میں شادی کی۔ شادی کھوسہ برادری کے لوگوں نے کرائی اور تحفظ بھی فراہم کیا۔