لاہور ہائیکورٹ نے ملتان میں آم کے درخت کاٹنے پر پابندی لگا دی

110

لاہور (آئی این پی) لاہور ہائی کورٹ نے ملتان میں آم کے درخت کاٹنے پر پابندی عائد کر دی ہے،لاہور ہائی کورٹ کے ملتان بینچ نے ملتان میں ہائوسنگ کالونیوں کے تعمیراتی کاموں کے دوران آم کے درختوں کی کٹائی کا معاملہ پر سماعت کی، عدالت نے آم کے درختوں کی کٹائی پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے اولیا کے شہر میں آم کے درخت کاٹنے پر پابندی لگا دی ہے۔ عدالت نے چیف آفیسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن اور ڈی جی ایم ڈی اے سے اس بابت وضاحت بھی طلب کرلی۔