گوجر خان، تیز رفتار جیپ کی گاڑی کو ٹکر، دو بچیوں سمیت 4 افراد جاں بحق

131

گوجرہ خان(آئی این پی)گوجر خان میں تیز رفتاری 4جانیں لے گئی، گلیانہ روڈ کے قریب جیپ کی گاڑی کو ٹکر سے حادثہ پیش آیا، 5زخمی اسپتال منتقل کر دیے گئے۔ ہفتہ کوگوجر خان جی ٹی روڈ گلیانہ موڑ کے قریب تیز رفتار لگژری جیپ نے پیچھے سے ٹیکسی کار کو ٹکر دے ماری، حادثے میں دو بچیوں سمیت 4 افراد جاں بحق، 5 زخمی ہوگئے، جاں بحق اور زخمی تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، جیپ کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔