تحریک لبیک نے پورے ملک کو سیل کرنے کا پلان بنایا ہوا تھا‘شیخ رشید

149
اپوزیشن کی بے وقوفیوں کی وجہ سے عمران خان مضبوط ہوئے، وزیر داخلہ

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ایسا قانون لا رہے ہیں جس کے تحت کالعدم تحریک لبیک
پاکستان کے ارکان اسمبلیوں میں نہیں رہ سکیں گے۔ایک انٹرویو میں شیخ رشید نے کہا کہ ایسا قانون لے کر آئیں گے جس کے تحت ٹی ایل پی کے ممبر بھی نہیں رہ سکیں گے۔ قانون کے تحت نہ یہ الیکشن میں حصہ لیں گے نہ کسی پارٹی میں شامل ہوسکیں گے۔انہوں نے کہا کہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان نے پورے ملک کو سیل کرنے کا پلان بنایا ہوا تھا۔شیخ رشید نے کہا کہ تحریک لبیک پارٹی 2 سال پہلے 2017ء میں بنی ہے۔ آج تک خادم حسین رضوی اور سعد رضوی سے ملاقات نہیں ہوئی،میں کبھی بھی تحریک لبیک کے دھرنے میں نہیں گیا۔ شیخ رشید نے کہا کہ ناموس رسالت پر وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں تقریر کی،ہم عاشق رسولؐہیں، ایسی 100 وزارتیں ختم نبوت پر قربان کرتا ہوں۔شیخ رشید نے کہا کہ تحریک لبیک کا دھرنے اور انتشار کے علاوہ کوئی منشور نہیں ہے۔ سیاستدان کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کی بھی مشہوری ہو۔ تحریک لبیک نے پورے ملک کو سیل کرنے کا پلان بنایا ہوا تھا۔انہوںنے کہاکہ ہم نے بھر پور کوشش کی کہ مسودہ اسمبلی میں لے آئیں۔ تحریک لبیک والے بھرپور تیاری میں تھے۔ تحریک لبیک کو30دن کا نوٹس دیا گیا ہے۔