لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) لاڑکانہ شہر کے مراد واہن محلہ میں 25 سالہ نرسنگ کے طالبعلم نوجوان امر چند اوڈ نے پیسوں کے لین دین کے معاملے پر گھر والوں سے ناراض ہونے کے بعد خود پر پستول کے فائر کرکے خودکشی کی کوشش کی، جسے ورثاء کی جانب سے تشویشناک حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں کی جانب سے اس کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے لاش ورثاء کے حوالے کردی۔