سکھر (نمائندہ جسارت) کورونا سے نجات کے لیے رمضان کے پہلے جمعے کو توبہ واستغفار کے طور پر منایا جارہا ہے، اس موقع پر مساجد میں خصوصی دعائیں کی گئی۔ کوروناوبا کی تیسری جان لیوا لہر کے پیش نظر صدر پاکستان کی ہدایت پر رمضان کے پہلے جمعے کو توبہ واستغفار کے طور پر منایا گیا۔ وزارت مذہبی امور نے کورونا سے نجات کے لیے احتیاطی تدابیرکے ساتھ خصوصی توبہ واستغفار کے اہتمام کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ مساجد میں کورونا سے نجات کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں۔