لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) لاڑکانہ شہر کے میروخان چوک علاقے کا رہائشی 8 سالہ بچہ عبدالصمد بلوچ محلہ کے بچوں کے ہمراہ رائس کینال میں نہانے گیا جہاں وہ پانی کے گھڑے میں ڈوب کر بے ہوش ہوگیا جسے وہاں موجود شہریوں نے نکال کر چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کردیا جہاں ورثا کی جانب سے اسپتال انتظامیہ پر بچے کو علاج فراہم کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے احتجاج کیا۔اس موقع پر بچے کے چچا محمد رفیق بلوچ نے بتایا کہ بھتیجا محلے کے بچوں کے ہمراہ رائس کینال میں نہانے گیا جہاں وہ پانی کے گھڑے میں ڈوب کر بے ہوش ہوا۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ اسپتال میں بھتیجے کو علاج فراہم نہیں کیا گیا جس کے باعث اس کی حالت تشویش ناک ہوگئی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بھتیجے کو علاج فراہم کرکے اس کی زندگی کو بچایا جائے۔