ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ اورپی آئی اے میں یادداشت پر دستخط

166

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ بلوچستان کے صدر عبدالصمد موسیٰ خیل اور پی آئی اے کے ڈسٹرکٹ جنرل منیجر بلال افضل نے باہمی تعاون کی یادداشت پر دستخط کر دیے، یادداشت کے تحت ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ بلوچستان کے ارکان کو پی آئی اے کے نیشنل اور انٹر نیشنل ٹکٹس پر 10 فیصد تک خصوصی رعایت دی جائے گی۔