چیف جسٹس کے بینچ میں کورونا مثبت وکیل کی پیشی پرکھلبلی

181

اسلام آباد( آن لائن )عدالت عظمیٰ کے چیف جسٹس گلزاراحمد کے بینچ میں کورونا مثبت وکیل کی پیشی پرکھلبلی مچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق عدالت عظمیٰ کے چیف جسٹس گلزاراحمد کے بینچ میں کورونا مثبت وکیل کی پیشی پرکھلبلی مچ گئی۔ چیف جسٹس نے استفسارکیا کہ آپ کی سماعت ملتوی کی درخواست آئی تھی، جس پروکیل خالد محمود نے کہا کہ مجھے کورونا ہوا ہے پھر بھی آگیا ہوں۔چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کواس طرح عدالت نہیں آنا چاہیے تھا، عدالت کے حکم پروکیل خالد محمود کورٹ روم سے باہرنکل گئے۔