گوادر اراضی ریکارڈ ٹمپرنگ کے ملزمان کیخلاف تحقیقات مکمل، چالان پیش

68

کو ئٹہ (نمائندہ جسارت) قومی احتساب بیورو بلوچستان نے ضلع گوادر کے گزروان وارڈ کے ریونیو ریکارڈ میں مبینہ ٹمپرنگ کے ذریعے قومی خزانے کو تقریباً 16 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان پہنچانے کے کیس کی تحقیقات مکمل کرکے سابق تحصیلدار گوادر محمد جان بلوچ، سابق نائب تحصیلدار آغا ظفر حسین، قانون گو نور احمد سیاپاد اور پٹواری عبدالخالق سمیت 6 افراد کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت کوئٹہ میں دائر کر دیا۔ سابق وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلوچستان میر محمد امین عمرانی اور ان کے بے نامی دار غلام سرور کیخلاف اختیارات کے ناجائز استعمال اور کروڑوں روپے کے ناجائز اثاثہ جات بنانے کی تحقیقات بھی مکمل کر کے ریفرنس احتساب عدالت کوئٹہ میں دائر کردیا گیا ہے۔