پشاور، افغان قونصلیٹ کی ویزوں کے اجرا پر پابندی عاید

131

پشاور(آن لائن) پشاور میں افغان قونصلیٹ نے ویزے جاری کرنے پر پابندی عاید کردی ہے جس کے باعث سینکڑوں پاکستانیوں کو شدید ترین مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ویزے کے عدم اجرا پر افغانستان جانے والے کارباری افراد کے ویزے نہ ہونے پر کاروباری امور شدید متاثر ہو گئے ہیں۔ پشاور سمیت صوبے بھر کے پاکستانی شہریوں کے لیے افغانستان کے ویزے بند کرنے کے معاملے پر شہریوں اور افغان قونصلیٹ کے عملے میں تکرار کے واقعات بھی رونما ہو رہے ہیں جس کے باعث پشاور میں افغان قونصلیٹ کے باہر سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہیں۔ سعودی عرب کی جانب سے کورونا وائرس کے پیش نظر پاکستان سے براہ راست پروازیں روک دی گئی ہیں جس کے باعث ویزے کے حصول کے خواہشمند افراد براہ راست افغانستان سے سعودی عرب جا رہے ہیں جس کے باعث ویزوں کے حصول میں تیز ی آ گئی ہے خیبر پختونخوا کے شہریوں کے لیے پشاور میں افغان قونصلیٹ اور اسلام آباد میں افغانستان کے سفارتخانے کی جانب سے ویزوں کی فراہم پرپابندی عاید کی گئی ہے ۔