لاہور (نمائندہ جسارت) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا۔ ان کی رہائی لاہور ہائیکورٹ سے درخواست ضمانت کی منظوری کے بعد عمل میں آئی۔ شہباز شریف نے 50، 50 لاکھ روپے مالیت کے 2 مچلکے عدالت میں جمع کروائے جس کے بعد عدالت عالیہ نے رہائی کیلیے روبکار جاری کردی۔