پشاور‘ افغان قونصلیٹ نے ویزے پر پابندی عاید کردی

144

پشاور (آن لائن) افغان قونصلیٹ نے ویزے جاری کرنے پر پابندی عاید کردی ہے، جس سے سیکڑوں پاکستانی مشکلات سے دوچار ہوگئے ہیں۔ ویزے کے عدم اجرا پر افغانستان جانے والے کاروباری افراد کے تجارتی امور شدید متاثر ہوگئے ہیں۔ پشاور سمیت
صوبے بھر کے پاکستانی شہریوں کے لیے افغانستان کے ویزے بند کرنے پر شہریوں اور افغان قونصلیٹ کے عملے میں تکرار کے واقعات بھی رونما ہو رہے ہیں، جس کی وجہ سے افغان قونصلیٹ کے باہر سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔ سعودی عرب کی جانب سے کورونا وائرس کے پیش نظر پاکستان سے براہ راست پروازیں روک دی گئی ہیں، جس کے باعث ویزے کے حصول کے خواہشمند افراد براہ راست افغانستان سے سعودی عرب جا رہے ہیں جہاں ویزوں کے حصول میں تیزی آ گئی ہے۔ خیبر پختونخوا کے شہریوں کے لیے پشاور میں افغان قونصلیٹ اور اسلام آباد میں افغانستان کے سفارتخانے کی جانب سے ویزوں کی فراہم پر پابندی عاید کی گئی ہے۔