راولپنڈی (اسٹاف رپورٹر) ڈ پٹی کمشنرراولپنڈی کیپٹن(ر) انور الحق نے اڈیا لہ روڈ پر قائم ر مضان سستا بازار کا دورہ کیا اور تما م اشیائے ضروریہ کے معیا ر و مقدار کا جائزہ لیا۔انہوں نے ہدا یت کی کہ تمام دکا ندار
ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہ پر آویزاں کر یںاور چیزوں کی قیمت میں کمی کے ساتھ معیار کا خاص خیال رکھا جائے۔ انہوں نے ہدا یت کی کہ کہیں بھی چینی کی قلت یا مہنگا ہو نے کی شکا یت نہیں ہو نی چا ہیے۔ مز ید یہ کہ رمضان سستا بازار میں کو رونا وا ئرس ایس او پیز پر عملدرآمد کا خاص خیا ل رکھا جائے اور آنے گا ہکو ں کو بھی ایس او پیز پر عمل پیرا کروایا جائے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ تمام مقامات پر اشیائے خور و نوش کی کم قیمتوں پر دستیابی یقینی بنائی جائے۔