راولپنڈی (اسٹاف رپورٹر) کمشنر راولپنڈی سید گلزارحسین شاہ نے ڈسٹر کٹ ہیڈ کوا رٹر اسپتال راولپنڈی کا دورہ کیا اور تحر یک لبیک پا کستان کے مظاہروں کے دوران زخمی ہو نے والے پو لیس اہلکا روں کی عیا دت کی۔
انہوں نے اسپتال انتظا میہ کو ہدا یت کی کہ ملک میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے اپنی جا ن کی پروا نہ کرتے ہوئے پیشہ ورانہ ذمے داریوں کو ادا کر نے والے ان قو می ہیروز کو علاج معا لجے کی بہتر ین سہولیات فراہم کی جا ئیں۔اس مو قع پر ایڈ یشنل کمشنر (کوراڈ ینیشن) جہانگیر، سی پی او راولپنڈی و دیگر متعلقہ سرکاری افسران بھی وہاں موجود تھے۔