راولپنڈی (خبر ایجنسیاں) اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے راولپنڈی سمیت صوبہ بھر کے اضلاع میں گریڈ 18 اور 19 کے اساتذہ اورافسران کو گریڈوائز ترقیاں دینے کا فیصلہ کرلیا۔ اس ضمن میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی سے اساتذہ کی کلاسوں کے زرلٹ اور افسران کی کارکردگی رپورٹ طلب کرلی۔ ترقیوں کے اقدام سے راولپنڈی ضلع میں
400 سے زائد اساتذہ اور افسران مستفید ہوں گے۔ ذرائع نے بتایاکہ اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے گریڈ18 اور 19 میں کام کرنے والے اساتذہ اور محکمہ تعلیم کے افسران کو مرحلہ وار ترقیاں دینے کا فیصلہ کیاہے۔اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے ضلع میں گریڈ 18 اور 19 کے اساتذہ اور افسران کی سنیارٹی لسٹیں مرتب کریں اوران کی کارکردگی رپورٹ بھی بھجوائیں۔ترقیوں کا عمل شروع کرنے سے قبل گریڈ 18 سے 19کے اساتذہ اور افسران کو کارکردگی کاجائزہ لیا جائے گا، جس پر انہیں گریڈوائز ترقی دی جائے گی۔