شہباز شریف کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا

250

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف رات گئے کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیے گئے۔ ان کی رہائی لاہور ہائیکورٹ سے درخواست ضمانت کی منظوری کے بعد عمل میں آئی۔ شہباز شریف نے لاہور ہائیکورٹ کے 2رکنی بینچ کے روبرو اپنی درخواست ضمانت دائر کر رکھی تھی جس کے لیے انہوں نے 50-50 لاکھ روپے مالیت کے 2 مچلکے عدالت میں جمع کرائے جن کی جانچ پڑتال کے بعد مچلکوں کی تصدیق کردی گئی اور عدالت عالیہ نے شہباز شریف کی رہائی کے لیے باقاعدہ روبکار جاری کردی تھی۔