لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور کی احتساب عدالت نے مسلم لیگ(ن) کے صدر محمد شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس میں نیب کے گواہوں کوطلب کرتے ہوئے سماعت 4 مئی تک ملتوی کردی۔ جمعرات کولاہور کی احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج شیخ سجاد احمد نے منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت کی، عدالت نے حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی اور شہباز شریف کے جیل وارنٹ کا جائزہ لینے کے بعد جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی۔