اگر بات کی جائے پاکستانی خواتین کے قومی لباس کی تو وہ شلوار قمیض ہے۔ تمام ہی صوبوں میں مختلف ثقافت ہونے کے باوجود پورے ملک کی خواتین شلوار قمیض ہی زیب تن کرتی ہیں لیکن جب ہم پاکستان آرمی اور نیوی کی خواتین کا سرکاری لباس دیکھتے ہیں تو وہ ساڑھی پہنتی ہیں۔
مسلح افواج میں خواتین کا لباس ان کے کام کی نوعیت پر منحصر ہے۔ مثال کے طور پر اگر خاتون آرمی میں ڈاکٹر ہیں تو وہ ساڑھی پہنیں گی البتہ نرس خواتین شلوار قمیض ہی پہنتی ہیں۔ ساڑھی ایک پروقار لباس ہے جس میں خواتین مختلف دفتری کام آسانی سے نمٹا لیتی ہیں۔
پاکستان آرمی کی خواتین ہر شعبے میں خود کو مرد فوجیوں کی طرح ہی باہمت، طاقت ور اور محنتی ثابت کرچکی ہیں۔ خواتین فوجیوں کو بھی سخت ترین ٹریننگ سے گزرنا پڑتا ہے
اور لوہے کے ہیلمٹ، بھاری بوٹ سمیت ہر طرح کا کھردرا اور سخت لباس پہننا پڑتا ہے جیسا کہ پاک فوج کے مرد حضرات کو۔ البتہ پاکستان آرمی کے مرتبے اور وقار کا خیال رکھتے ہوئے ان کا دفتری لباس ساڑھی رکھا گیا ہے۔