انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) یونان میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 23 ایرانی تارکین وطن کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ترکی سے یونان جانے والے 23 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا گیاہے۔ ترک وزارت دفاع نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ ترک سرحد کے راستے دیگر ممالک جانے والے غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کوششیں جاری ہیں۔