فواد کو جھوٹوں کا ترجمان ہونے پر مبارک ہو، مریم اورنگزیب

78

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وفاقی وزیر فواد چودھری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فواد صاحب آپ کو وزارت اطلاعات دوبارہ نہیں ملی بلکہ سب سے جھوٹے وزیر ہونے کا تمغہ ملا ہے، مبارک ہو۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا 3 سال میں لوگوں کو ایک گھر نہیں ملا اور جھوٹ 50 لاکھ گھر دینے کے بولے تھے۔ آٹا چینی بجلی گیس دوائی مافیا کی جیبیں بھرنے کے بعد تعمیراتی مافیا کی سہولت کاری جاری ہے ۔ تعمیراتی مافیا کو این آر او اور غریب عوام کو قرضہ کی آگ میں جھونکا جا رہا ہے اور کہتے ہیں عمران خان گھر دے رہا ہے۔ فواد چودھری صاحب جن چند لوگوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا اسْ پہ پورا پاکستان شرمندہ ہے ۔ عمران صاحب آپ نے عوام کو گھر دینے کا وعدہ کیا تھا، 3 برس میں عوام کو گھر کا کرایہ دینے کے قابل نہیں چھوڑا ۔ اب مہنگائی بے روزگاری کے مارے عوام کو قرض پر گھر دے کر کہہ رہے ہیں عمران صاحب گھر دے رہے ہیں۔