اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے بدھ کے روز رمضان المبارک میں عوام کی سہولت کے لیے لگائے گئے سستے بازاروں کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اشیا کے نرخ دیکھے اور تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ سرکاری ریٹ سے ہٹ سے مہنگا بیچنے والوں کو بھاری جرمانے کیے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گوشت مہنگا بیچنے پر بھی کریک ڈان کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے سبزی منڈی اسلام آباد میں بھی چھاپے مارے۔