سکھر، عدالتی احکامات کے باوجود پانی کے عدم اخراج پر عدالت کا سخت برہمی کا اظہار

259

سکھر (نمائندہ جسارت) شہر کے اہم ترین نمائش گرائونڈ میں جمع گندے پانی کا معاملہ، عدالتی احکامات کے باوجود پانی کے عدم اخراج پر عدالت کا سخت برہمی کا اظہار، میونسپل افسران اور پبلک ہیلتھ افسران کی بھری عدالت میں سرزنش، جسٹس آفتاب احمد گورڑ نے کہا کہ آپ لوگوں نے ہمارے احکامات کو مذاق بنا کر رکھا ہوا ہے، سات روز میں اگر گرائونڈ سے پانی نہ نکالا جیل بھیجیں گے، آپ کو جیل بھیجیں گے تب ہی آپ کو اندازہ ہوگا، عدالت نے سماعت سات روز کے لیے ملتوی کردی۔