لاہور(نمائندہ جسارت)مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وفاقی وزیر فواد چودھری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فواد صاحب آپ کو وزارت اطلاعات دوبارہ نہیں ملی بلکہ سب سے جھوٹے وزیر ہونے کا تمغہ ملا ہے، مبارک ہو۔ ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ 3 سال میں لوگوں کو ایک گھر نہیں ملا اور جھوٹ 50 لاکھ گھر دینے کے بولے تھے، آٹا، چینی، بجلی، گیس ،ادویہ مافیا کی جیبیں بھرنے کے بعد تعمیراتی مافیا کی سہولت کاری جاری ہے، تعمیراتی مافیا کو این آر او اور غریب عوام کو قرض کی آگ میں جھونکا جا رہا ہے اور کہتے ہیں عمران خان گھر دے رہا ہے ۔