واٹر بورڈ‘ خریداری اور ٹھیکوں کے لیے خصوصی کمیٹیاں قائم

210

کراچی ( رپورٹ: محمد انور) ادارہ فراہمی و نکاسی آب کراچی نے مختلف کی سامان خریداری اور کاموں کی انجام دہی کے نظام کو کرپشن سے پاک رکھنے کے لیے شعبہ جات کی سطح پر6 خصوصی کمیٹیاں تشکیل دیدیں۔ جبکہ منیجنگ ڈائریکٹر کی براہ راست نگرانی میں کمپلینٹ ریڈرییسل کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ یہ خصوصی کمیٹیاں ایم ڈی اسد اللہ خاں کی ہدایت پر بنائی گئی ہے۔ آفس آرڈر کے مطابق واٹر ٹرنک مین بلک سپلائی کے امور کے لیے5 رکنی کمیٹی چیف انجینئر سعید شیخ، چیف انجینئر کے ایم سی مقصود شیخ، ایس ای سکندر زرداری ڈائریکٹر اکاؤنٹس رمیش کمار‘ اکاؤنٹس افسر عبدالجبار شیخ، الیکٹریکل اینڈ میکنیکل کے لیے چیف انجینئر سعید شیخ، چیف انجینئر کے ایم سی مسعود شیخ، چیف انجینئر انتخاب راجپوت ڈائریکٹر اکاؤنٹس محمد حنیف راجپوت اورندیم حسنی پر مشتمل بنائی گئی۔ کوٹیشن کے لیے سیوریج کے شعبے کے لیے چیف انجینئر سعید شیخ ایڈیشنل ڈائریکٹر انٹرنل آڈٹ سیف الحق ڈائریکٹر اکاؤنٹس ایس ایم اعجاز اور محمد نواز اور پروکیورمنٹ کمیٹی برائے پانی کے لیے چیف انجینئر سعید شیخ ایڈیشنل ڈائریکٹر سیف الحق ایگزیکٹو انجنیئر ایس ایم اعجاز‘ ڈائریکٹر اکاؤنٹس رمضان علی اور محمد نواز پر مشتمل قائم کی گئی۔ سالانہ ترقیاتی پروگرام کمیٹی میں چیف انجینئر سعید شیخ‘ چیف انجینئر مسعود شیخ ایس ای محمد علی شیخ اور دی پی ڈی ایم عامر وقار اور محمد نواز شامل ہیں۔ جبکہ کمپلینٹ ریڈرییسل کمیٹی میں ایم ڈی کے ساتھ ڈائریکٹر بشیر لاکھانی اور ندیم افتخار شامل ہیں۔