ایران: یورینیم کی 60فیصد تک افزودگی کا عمل شروع‘ ویانا اجلاس میں ایک روزہ تعطل

86

تہران(انٹرنیشنل ڈیسک) ایران نے اعلان کیا ہے کہ آیندہ ہفتے سے یورینیم کی 60 فیصد تک افزودگی کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔ اس کی تصدیق انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے لیے ایرانی سفیر کاظم غریب آبادی نے بدھ کے روز کی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہ عمل نطنز کے جوہری پلانٹ پر شروع ہو گا۔ دوسری جانب ویانا میں رواں ہفتے ایران جوہری معاہدے پر تبادلہ خیال کے لیے ہونے والا اجلاس ایک دن کے لیے ملتوی کردیا گیا۔