واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی انٹیلی جنس کی ایک تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ پر بات چیت کے لیے زور ڈالنے کے لیے شمالی کوریا اس سال جوہری تجربات دوبارہ شروع کر سکتا ہے۔ 27 صفحات پر مشتمل اس رپورٹ میںایران کے جوہری پروگرام کا بھی تذکرہ ہے، جس میں تنبیہ کی گئی ہے کہ ایران کے حالیہ اعلان کے بعد یہ ملک جوہری ہتھیاروں کے حصول کے ایک قدم اور قریب آ پہنچے گا۔