آرمی چیف سے امریکی وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ

479

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی وزیرخارجہ انتھونی بلنکن  کاٹیلیفونک رابطہ ہو اہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ  آئی ایس پی آر کے مطابق ٹیلیفونک رابطے میں  باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ٹیلیفونک رابطے میں افغان امن عمل میں تازہ پیشرفت،مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

قبل ازیں آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سےجاپانی سفیرمسٹوڈاکونینیوری نے ملاقات کی، جی ایچ کیو میں ہونےوالی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے  امور پر تبادلہ کیا گیا۔

ملاقات میں  مختلف شعبوں میں   تعاون بڑھانے کے اقدامات پر بھی گفتگو ہوئی، جاپان کےسفیر نے پاکستان سے تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہارکیا۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، خطے میں استحکام کے لئے جاپان کی کوششوں کو تسلیم کرتے ہیں۔