دادو(نمائدھ جسارت) سندھ یونیورسٹی دادو کیمپس کو گیارہ سال مکمل ہونے پر شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ایم پی اے پیر مجیب الحق دادو کیمپس کے پرو وائس چانسلر اظہر حیسن شاہ، لیفٹیننٹ کرنل سردار علی شاہ، صدر دادو پریس کلب صابر بھنڈ، پیپلزپارٹی تعلقہ صدر ایم عمر پنہوراور قربان خشک و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تعلیم ایک ایسا ہتھیار ہے جسے حاصل کرنے سے قوم اور ملک ترقی کرسکتی ہے ، سندھ یونیورسٹی دادو کیمپس بھی عوام کے لیے بہترین تحفہ ہے، کیمپس کے باعث دادو کی بچیوں کی تعلیم میں اضافہ ہوا ہے۔ پیپلزپارٹی ایم پی اے پیر مجیب الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کراچی سندھ کا دار حکومت ہے شیخ رشید فیصلے کرنے والا کون ہوتا ہے کہ سندھی لوگوں کو کراچی میں شناختی کارڈ جاری کیے جائیں یا نہیں پیپلزپارٹی شیخ رشید کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے ۔اس موقع پر انہوں نے دادو کیمپس کی نئی عمارت کے لیے ایک ملین روپے دینے کا علان کیا اور کہا کہ تعلیم اور صحت بلاول زرداری کی ترجیحات میں شامل ہے جبکہ طلبہ اور طالبات نے تقریب میں بڑی تعداد میں شرکت کی اور مختلف موضوعات پر تقاریر کی اور مقالے پیش کیے گئے۔