لاڑکانہ ،تحریک لبیک کے22 گرفتار کارکنان کیخلاف مقدمہ درج

122

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) تحریک لبیک سربراہ سعد رضوی کی گرفتاری کے خلاف انڈس ہائی وے روڈ بلاک کرکے دھرنا دے کر احتجاج کرنے والے مختلف مذہبی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے 22 افراد کو تعلقہ تھانہ پولیس نے گرفتار کرکے سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا جبکہ گزشتہ روز پولیس کی جانب سے تمام ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے ملزمان کو تین روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کردیے۔ دوسری جانب ریمانڈ کے بعد ملزمان کو تھانہ تعلقہ منتقل کیا گیا۔