بھارتی عدالت عظمیٰ: قرآن مجید سے آیات نکالنے کی درخواست مسترد

100

 

نئی دہلی ( آن لائن ) بھارتی عدالت عظمیٰ نے قرآن مجید سے آیات نکالنے کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے درخواست گزار پر جرمانہ بھی عاید کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی نے گزشتہ ماہ بھارتی عدالت عظمیٰ میں ایک درخواست دائر کی تھی جس میں مطالبہ کیا تھا کہ قرآن مجید سے 26 آیات کونکال دیا جائے۔