روسی وزیر خارجہ کی ایران آمد صدر حسن روحانی سے ملاقات

263
تہران: صدر حسن روحانی سے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف ملاقات کررہے ہیں‘ دوسری تصویر ہم منصب جواد ظریف کے ساتھ معاہدے پر دستخط کی ہے

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے دورۂ ایران کے دوران صدر حسن روحانی اور ہم منصب جواد ظریف سے ملاقات کی۔ خبررساں اداروں کے مطابق سرگئی لاروف منگل کے روز تہران پہنچے تھے۔ انہوں نے ایرانی قیادت کے ساتھ عالمی جوہری معاہدے کے علاوہ سائبر حملے اور دیگر امور پر بات چیت کی۔ جواد ظریف کے ساتھ ملاقات کے بعد دونوں وزرائے خارجہ نے ایک معاہدے پر دستخط بھی کیے۔