لاہور(نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق ، سیکرٹری جنرل امیر العظیم نے جماعت اسلامی بنگلا دیش کے سابق امیر مقبول احمد کے انتقال پر گہرے صدمے اور افسوس کا اظہار کیاہے ۔ انہوں نے مرحوم کی دینی و ملکی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے مقبول احمد کے لیے دعائے مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔