سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کیس کی سماعت براہ راست نشرکرنےکی درخواست مسترد کردی۔
تفصیلات کے مطابق کیس کی سماعت براہ راست نشرکرنےکی درخواست 6 ججزکی اکثریتی رائےنےمسترد کی جب کہ 4 ججز نے براہ راست کیس کی سماعت نشر کرنے کی حمایت کی عدالت نے کہا کہ درخواست پر تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔
اختلافی نوٹ میں براہ راست نشریات کی استدعا منظور کی گئی۔ اختلافی نوٹ میں کہا گیا کہ عدالتی کارروائی براہ راست نشرکرنےکیلئےسپریم کورٹ کی ویب سائٹ پراپ لوڈکی جائے۔
سپریم کورٹ نے کہا کہ معلومات تک رسائی عوام کا بنیادی حق ہے، سپریم کورٹ معلومات تک کس انداز میں رسائی دے سکتی ہے یہ انتظامی معاملہ ہے۔
جسٹس فائزعیسیٰ نے کہا کہ فیصلےتحریرکرنےاوراختلاف کرنےوالےججزکےنام جانناچاہتاہوں جس پر جسٹس عمرعطا بندیال نے جواب دیا کہ فیصلہ پڑھیں گے تو آپ کو ناموں کا اندازہ ہوجائے گا۔