اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی ہے جس میں ملک کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات پرائم منسٹر ہاؤس میں ہوئی، جس میں ڈی جی آئی ایس آئی کےلیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی شریک تھے۔ ملاقات میں ملک کی سیکورٹی اور امن اوامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ خطے کی صورتحال اور ملکی سلامتی سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی گئی۔
سیاسی اور عسکری قیادت کے درمیان ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور پر بھی بات چیت کی گئی۔