دادو ،تحریک لبیک کاسعد رضوی کی آزادی تک دھرنے کا اعلان

427

دادو(نمائندہ جسارت) ملک کے دیگر شہروں کی طرح دادو میں بھی تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ کی گرفتاری کے خلاف کارکنان نے انڈس ہائی وے کو بلاک کردیا ،ٹائر نذرآتش ، شدید نعرے بازی، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ۔تحریک لبیک پاکستان ضلع دادو کے امیر مولانا غلام مصطفیٰ قادری اور ابراہیم چانڈیو کی قیادت میں سیکڑوں کارکنان قائد کی گرفتاری کے خلاف سڑکوں نکل آئے اورٹائر نذر آتش کرکے انڈس ہائی وے کو دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے بند کردیا۔ ٹی ایل پی کے سربراہ مولانا سعد رضوی کی گرفتاری کے خلاف شدید نعرے بازی آزادی تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان ۔دھرنے کے شرکا کو امیر ضلع دادو غلام مصطفیٰ قادری ودیگر رہنماؤں نے خطاب بھی کیا ۔انڈس ہائی وے بند ہونے کے باعث لاڑکانہ سے کراچی اور کراچی سے لاڑکانہ جانی والی ٹریفک معطل ہوگئی اور سیکڑوں مسافر اور مال بردار گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا، انتظامیہ کی مظاہرین سے مذاکرات کی کوششیں بھی کام نا آسکیں۔ مظاہرین کا اپنے قائد کی آزادی تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان۔