پاکستان ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی کرکٹ میں اپنی فتو ات کی سنچری مکمل کرنے والی پہلی ٹیم بنی۔ اس نے جنوبی افریقاکے خلاف جوہانسبرگ میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ میں 4 وکٹ سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد کیا۔ پاکستان نے اپنے 164ویں ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ میں اپنی100ویں جیت حاصل کی ۔ وہ سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ کھیلنے والی ٹیم بھی ہے۔پاکستان کو ابھی تک59 میچوں میں شکست ہوئی ہے ۔ اس کے3 میچ ٹائی رہے ہیں جبکہ 2 میچ نامکمل رہے ہیں۔
بھارتی ٹیم نے 142 ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں میں سے88 میں کامیابی حاصل کی ہے اور وہ پاکستان کے بعد سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ جیتنے والی ٹیم ہے۔
پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف28 اگست2006 کو اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ برسٹل میں کھیلا تھا۔ اس میچ میں پاکستانی ٹیم نے 5 وکٹوں سے جیت اپنے نام کی تھی۔ ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے انگلینڈ مے مقررہ20اوور7 وکٹوں پر 144 رنز بنائے تھے۔ پاکستان نے17.5 اوور میں5 وکٹوں پر148 رنز بناکر میچ میں کامیابی اپنے نام کی تھی۔
سری لنکا کے خلاف کولمبو میں12 اگست2009 کو ہوئے میچ میں پاکستان نے اپنا25 واں ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ کھیلا تھا جس میں52 رنز سے جیت اپنے نام کی تھی۔ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ20 اوور میں5 وکٹوں پر 172 رنز بنائے تھے۔ سری لنکا کے تمام کھلاڑی18.1 اوور میں120 رنز بناکر آئوٹ ہوئے تھے۔اس میچ کے اختتام تک پاکستان نے25 میں سے19 میچ جیتے تھے۔5 میچوں میں اسے شکست ہوئی تھی جبکہ ایک میچ ٹائی رہا تھا ۔
پاکستان نے اپنے ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں کی نصف سنچری بنگلا دیش کے خلاف ڈھاکامیں29 نومبر2011 کو کھیلا تھا۔ اس میچ میں پاکستان نے50رنز سے جیت حاصل کی تھی۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 7 وکٹوں پر 135 رنز بنائے تھے۔ بنگلادیش نے مقررہ 20 اوور میں9وکٹوں پر 85 رنز بنائے جسکی وجہ سے اسے شکست ہوئی۔اس میچ کے اختتام تک پاکستان نے31 میچوں میں کامیابی حاصل کی تھی۔18 میچوں میں اسے شکست ہوئی تھی اور ایک میچ ٹائی رہا تھا۔
پاکستان نے اپنا 75 واں ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ جنوبی افریقا کے خلاف کیپ ٹاون میں22 نومبر2013 کو کھیلا تھااور اس میچ میں6 رنز سے جیت اپنے نام کی تھی۔ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ20 اوور میں 4 وکٹوں پر 176 رنز بنائے تھے۔ جنوبی افریقا نے مقررہ20 اوور میں4 وکٹوں پر170 رنز بنائے تھے جسکی وجہ سے اسے شکست ہوئی۔اس میچ کے اختتام تک پاکستان نے45 میچوں میں کامیابی حاصل کی۔ اس کو28 میچوں میں شکست ہوئی اور 2 میچ ٹائی رہے۔
پاکستان نے اپنا100واں ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ متحدہ عرب امارات کے خلاف29 فروری2016کو ڈھاکا میں کھیلا تھا اور اس میچ میں 7 وکٹوں سے جیت حاصل کی تھی۔ 100 میں سے58 میچ پاکستان نے جیتے تھے جبکہ39 میں اسے شکست ہوئی تھی۔