مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل پشاور میں ہوگا

357

اسلام آباد: رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چئیرمین مولانا عبدالخبیر کی زیرصدارت کل پشاور میں ہوگا جبکہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اسلام آباد، لاہور، کوئٹہ اور کراچی میں ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا جبکہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کرینگے۔

اعلامیے کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ایڈمنسٹریٹراوقاف کے دفتر عید گاہ میں منعقد کیا جائے گا اور  رمضان المبارک کا چاند نظرآنے کا سرکاری اعلان چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

دوسری جانب پشاور کی مقامی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بھی کل مسجد قاسم علی خان میں ہوگا جبکہ غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کی صدارت مفتی شہاب الدین پوپلزئی کریں گے اور  انتظامیہ مسجد قاسم علی خان کے مطابق شہادتیں آنے پر آج بھی ہنگامی اجلاس ہوسکتاہے ۔