کراچی (سید وزیر علی قادری) ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی یکم اکتوبر سے 9 اکتوبر 2021 کو بنگلا دیش کے شہر ڈھاکا میں کھیلی جائیگی۔
بین الاقوامی ہاکی فیڈریشن کی منظوری کے بعد ایشین ہاکی فیڈریشن کی طرف سے اعلان کردہ ہیرو مینز ایشین ہاکی چیمپئنز کے ٹرافی کیلئے نئی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا اس سے قبل نومبر 2020 میں شیڈول ایونٹ کوویڈ19 کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوگیا تھا۔
ہیرو مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کی تاریخوں کی تصدیق بنگلا دیش ہاکی فیڈریشن کیساتھ ہوئی ہے اور بین الاقوامی ہاکی فیڈریشن نے بھی ایونٹ کی منظوری دیدی ۔ 2 سال بعد ہونیوالے ایونٹ کا چھٹا ایڈیشن بنگلادیش کے ڈھاکا کے مولانا بھاشانی نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں ہوگا۔ ایونٹ میں جاپان، بھارت، پاکستان، کوریا، ملائشیا اور میزبان بنگلا دیش کی ٹیمیں حصہ لیں گے۔
واضح رہے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام ایس او اپیز کو مدنظر رکھتے ہوئے قومی ہاکی ٹیم کی وقتاً فوقتاً کیمپ و انفرادی طور پر کھلاڑیوں کی بھرپور انداز میں تیاری جاری ہیں۔