مولانا فضل الرحمن کی سربراہ تحریک لبیک کی گرفتاری کی شدید مذمت،فوری رہائی کا مطالبہ

393

اسلام آباد:جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے تحریک لبیک کے سربراہ علامہ سعد رضوی کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کیا اور مکمل یکجہتی کا اعلان کردیا۔

مرکزی میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاکہ امیر جماعت مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ ناموس رسالت اور ناموس صحابہ امت مسلمہ کا قدر مشترک ہے ۔بیرونی دبا پر ناموس رسالت کے قانون میں ترمیم کی مخالفت کرنے والوں کو گرفتاریوں سے نہیں ڈرایا جاسکتا ۔مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ علامہ سعد رضوی کی بلاجواز گرفتاری حکومت کا شرمناک قدم ہے ۔علامہ سعد رضوی کو فوری رہا کیا جائے ۔ اگر علامہ رضوی کو رہا نہ کیا گیا تو احتجاج کی کال دیں گے ۔ نالائق حکمرانوں کے فیصلے ملک کو انار کی کی طرف دھکیل رہے ہیں ۔مولانا فضل الرحما ن نے کہاکہ جے یو آئی تحریک لبیک کے احتجاجی مارچ کی مکمل حمایت کا اعلان کرتی ہے ۔