اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ عمران صاحب کو پاکستان میں جمہوریت کی امید کہنا جمہوریت کے منہ پہ زوردار تھپڑ رسید کرنا ہے۔ پی ٹی آئی کے اندرنئی صف بندی جاری ہے، بہت جلد پنجاب اور وفاق سے پی ٹی آئی کا صفایا ہونے والا ہے۔ پاکستان کا مستقبل اب صرف اور صرف مافیا اور چوروں سے نجات سے وابستہ ہے۔ٹویٹر پر جاری بیان میں مریم اورنگزیب نے فواد چودھری کے ٹویٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ روئیں ، چیخیں یا پیٹیں، ڈسکہ میں مسلم لیگ(ن)جیت چکی ہے۔ ڈسکہ الیکشن میں فتح پاکستان کے عوام پر مسلط چورمافیا سے نجات کی نوید ہے۔ ایک درجن پارٹیاں بدلنے والا نواز شریف کا بیانیے نہیں سمجھ سکتا اور نہ ہی سمجھنے کی کوشش کرے۔ عوام نے 122 ارب کی ایل این جی چوری کرنے والوں کو مسترد کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام سمجھ گئے ہیں کہ صرف مسلم لیگ (ن)، نواز شریف اور شہباز شریف ہی عوام کو ریلیف دے سکتے ہیں اور اِس مافیا سے ملک کو بچا سکتے ہیں۔